شمالی بھارت

پٹواری چار ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ملزم نے یہ رشوت پلاٹ کی منتقلی کے نام کروانے کے عوض مانگی تھی۔ ملزم پٹواری پہلے ہی ایک ہزار کی رقم لے چکا تھا۔

مورینا: لوک آیوکت پولیس نے مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے کیلارس تحصیل کمپلیکس سے ایک پٹواری کو 4000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار

پولیس سپرنٹنڈنٹ، لوک آیکت گوالیار راجیش مشرا نے بتایا کہ پٹواری برج کشور تیاگی کو یہ رشوت کی رقم کھمن پورہ روڈ، کیلارس کے رہنے والے روہت سنگھ بادل سے لیتے ہوئے پکڑا گیا۔

ملزم نے یہ رشوت پلاٹ کی منتقلی کے نام کروانے کے عوض مانگی تھی۔ ملزم پٹواری پہلے ہی ایک ہزار کی رقم لے چکا تھا۔

نام کی منتقلی کے بدلے، کل 5000 روپے کی رقم پر اتفاق ہوا۔ جیسے ہی پٹواری نے کل 4 ہزار روپے کی بقیہ رقم لی، لوک آیکت پولیس نے اسے پکڑ لیا۔