جادوپوریونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری فلم کی پرامن نمائش
کولکتہ کی جادوپور یونیورسٹی میں وزیراعظم نریندرمودی پر بی بی سی کی متنازعہ فلم کی پرامن نمائش کی گئی۔

کولکتہ: کولکتہ کی جادوپور یونیورسٹی میں وزیراعظم نریندرمودی پر بی بی سی کی متنازعہ فلم کی پرامن نمائش کی گئی۔
ریاستی انتظامیہ یافلم کے مواد کے مخالف کسی گروپ نے اس پرکوئی مخالفت نہیں کی۔اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا(ایس ایف آئی) نے جمعرات کی شام فلم انڈیا”دی مودی کوئسچن“ کی نمائش کا اہتمام کیاتھا۔
یونیورسٹی کے زائد از200 طلبہ نے فلم کامشاہدہ کیا۔ ایس ایف آئی کی جے یوزونل کمیٹی کے رکن سونکرمجمدارنے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ نمائش پرامن رہی اورکسی گروپ نے مزاحمت نہیں کی اور کوئی خلل پیدا نہیں کیاگیا۔
انہوں نے بتایاکہ جمعہ کے روز ایس ایف آئی پریسیڈنسی یونیورسٹی کیمپس میں فلم کی نمائش کرے گی۔ بیاڈمنٹن کورٹ میں 4بجے شام اسکریننگ کی جائے گی۔
ایس ایف آئی کولکتہ ڈسٹرکٹ کے صدر دیباجن ڈے نے بتایاکہ پریسیڈنسی یونیورسٹی کے حکام کواس ضمن میں ایک میل روانہ کیاجاچکاہے۔