حیدرآباد

بہت دنوں کے بعد سکون کی نیند آئی: کے ٹی آر

تلنگانہ اسمبلی کے لئے گزشتہ روز رائے دہی کا عمل مکمل ہوا ہے اور3دسمبر کو رائے شماری ونتائج کا اعلان کیا جانا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ2018 میں بھی اگزٹ پولس نتائج جاری کئے گئے تھے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے اگزٹ پولس نتائج پر سوشل پلاٹ فام ایکس  پر پھر ایک بار تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ کے بعد سکون کی نیند آئی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اگزٹ پولس کے نتائج ناقابل فہم ہیں۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

مجھے یقین ہے کہ اصل نتائج ہمارے لئے باعث مسرت ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی کے لئے گزشتہ روز رائے دہی کا عمل مکمل ہوا ہے اور3دسمبر کو رائے شماری ونتائج کا اعلان کیا جانا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ2018 میں بھی اگزٹ پولس نتائج جاری کئے گئے تھے۔

پانچ میں صرف ایک نتیجہ ہی درست ثابت ہوا تھا۔ چار نتائج غلط ثابت ہوئے تھے2018 میں ایک ایجنسی نے بی آر ایس کو صرف44حلقوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی تھی جبکہ چند کی جانب سے50،52 اور66 حلقوں پر کامیابی کے امکانات ظاہر کئے گئے۔

 مگر جب نتائج سامنے آئے تو ہم نے ریکارڈ 88 حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 3دسمبر کو ہم69-72 حلقوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔