تلنگانہ

تلنگانہ میں سال2022 میں سائبر جرائم کی وارداتوں میں 48.47 فیصد کا اضافہ

تلنگانہ میں سال2022 میں سائبر جرائم کی وارداتوں میں 48.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دھوکہ دہی کے واقعات میں 43.30 فیصد اور معاشی جرائم میں 41.37 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سال2022 میں سائبر جرائم کی وارداتوں میں 48.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دھوکہ دہی کے واقعات میں 43.30 فیصد اور معاشی جرائم میں 41.37 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے تحت اسٹیٹ کرائم ریکارڈ بیورو کی جانب سے سالانہ جرائم کے اعدادوشمار کی یہ پہلی اشاعت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس روی گپتا نے گذشتہ روز اس کوجاری کیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی پولیس جانچ اورمجرمین کو سزا دلانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔سائنسی آلات، فارنسک سائنس، سائبر ٹکنالوجی کو بہترین سطح پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمین کی سزا کو یقینی بنایاجاسکے۔

اس کے لئے اعلیٰ معیار کے ڈیجیٹل ثبوت کو یقینی بنایا گیا۔ 2022 میں 1.74 لاکھ سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست بھر میں یہ تعداد 10 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔