کرناٹک کی عوام نے فسطائی طاقتوں کو شکست دے کر جمہوریت کو بچایا :ڈاکٹر ایوب سرجن
پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کرناٹک انتخاب میں عوام نے فسطائی طاقتوں کو شکست دے کر جمہوریت کے وقار کو مجروح ہونے سے بچایا ہے۔
پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کرناٹک انتخاب میں عوام نے فسطائی طاقتوں کو شکست دے کر جمہوریت کے وقار کو مجروح ہونے سے بچایا ہے۔
اب وہ اقتدار پر قابض ہونے والی کانگریس پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ ترقی کے ساتھ صوبہ میں نفرت پھیلانے والوں پر قدغن لگا کر بھائی چارہ و محبت کی فضا کو ہموار بنائے۔
انہوں نے کرناٹک میں بی جے پی کی کراری شکست پر اپنے رد عمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کرناٹک کی عوام نے خصوصی طور سے مسلمانوں نے جو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈیٹ دیا ہے ،وہ قابل مبارکباد ہیں ،کہ انہوں نے بی جے پی کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکنے میں عام عوام کے ساتھ مل کر جو کوشش کی ، جس میں وہ کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی عوام نے کانگریس کو مینڈیٹ دے کر آئین و جمہوریت بچانے کا جو کام کیا ہے ،اب اس کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری کانگریس کی ہے۔
کہ وہ آئین کے بموجب عام عوام کی امیدوں پر کھرا اترے اور فسطائی طاقتوں پر قدغن لگاکر نفر پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے ۔
ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی جو نفرت کے بیج بو رہی تھی ،اس سے عام عوام پریشان تھی ،اور جمہوریت اختتام کی دہلیز پر پہنچ چکی تھی۔
وہاں کی عوام کو موقع ملا تو اس نے آئین و جمہوریت مخالف بی جے پی حکومت کو اکھاڑ کر جمہوریت کو قائم کرنے کا کام کیا ،جو قابل تعریف ہے ۔