مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ عوام برداشت نہیں کریں گے:اکھلیش یادو
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں حکومت اور انتظامی ہراسانی سے عوام پریشان اور ناراض ہیں۔ بی جے پی کے بے لگام کارکنوں اور پولیس کے ذریعہ غریبوں کے گھر تباہ کئے جارہے ہیں۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ بی جے پی کے ذریعہ مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ اب عوام برداشت نہیں کرنے والی ہے۔
یادو نے جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک کی معیشت، سماجی ہم آہنگی اور جمہوریت کو تہس۔نہس کرنے پر آمادہ ہے۔بی جے پی لوک سبھا انتخابات 2024 کے تقدیس کو بھی تباہ کرنے کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے جبکہ ایس پی آنے والے لوک سبھا انتخابات کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔
بوتھ لیول تک تنظیم کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کارکنوں کو تربیتی کیمپوں کے ذریعے بی جے پی کی سازشوں اور انتخابی چالوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کا عزم ہے کہ بی جے پی نے جن لوگوں کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا ہے اس کو ہر گھر تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت میں بجلی، سڑک، ندیوں کی صفائی اور بڑے بڑے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ بڑے مقامات کی خوبصورتی جیسے قابل ذکر ترقیاتی کام ہوئے، بی جے پی حکومت ان ترقیاتی کاموں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہے۔ بی جے پی نے عوام کو پریشان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ کسان، نوجوان، تاجر، اساتذہ سب پریشان ہیں۔ امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں حکومت اور انتظامی ہراسانی سے عوام پریشان اور ناراض ہیں۔ بی جے پی کے بے لگام کارکنوں اور پولیس کے ذریعہ غریبوں کے گھر تباہ کئے جارہے ہیں۔
کبھی بھی کسی کا گھر بلڈوزر سے مسمار کر دیا جاتا ہے۔ پسماندہ، دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی کارروائی بی جے پی حکومت کی پہچان بن چکی ہے۔
بی جے پی حکومت کی چال، کردار اور چہرہ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ منصوبے کے مطابق آئینی اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ آزادی اظہار پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔
شہری حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے اتر پردیش کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ہر سطح پر تیار رہناہے۔