حیدرآباد

تلنگانہ پولیس کی کارکردگی ملک بھرمیں مثالی: محمد محمود علی

وزیر داخلہ محمدمحمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ پولیس ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پولیس کی کارکردگی میں تبدیلی آئی ہے۔ شہری علاقوں میں حکومت ہر اسٹیشن کو75 ہزار روپے ماہانہ دیتی ہے اور دیہی اسٹیشنوں کو 15 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں جس کی مثال ملک بھر میں نہیں ملتی۔

بالکنڈہ: بالکنڈہ مستقر میں وزیر داخلہ محمدمحمودعلی وریاستی وزیر عمارات وشوارع ویمولاپرشانت ریڈی کے ہاتھوں جدید تعمیرشدہ پولیس سرکل آفس عمارت کا افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر حیدرآباد ڈی جی پی انجنی کمار‘نظام آباد ضلع کلکٹر راجیوگاندھی ہنمنتو‘پولیس کمشنر نظام آباد ناگاراجو‘آرموراے سی پی پربھاکر راؤ بھی موجوتھے۔

متعلقہ خبریں
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
دہلی میں بی آر ایس کے مرکزی دفتر کا جلد افتتاح
پلوامہ میں کشمیری پنڈت سنجئے شرما کو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

اس موقع پرایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محمدمحمودعلی نے کہاکہ تلنگانہ پولیس ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد پولیس کی کارکردگی میں تبدیلی آئی ہے۔ شہری علاقوں میں حکومت ہر اسٹیشن کو75 ہزار روپے ماہانہ دیتی ہے اور دیہی اسٹیشنوں کو 15 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں جس کی مثال ملک بھر میں نہیں ملتی۔

چیف منسٹرچندر شیکھرراؤ کی زیر قیادت تلنگانہ ریاست ترقی کی سمت گامزن ہے۔ سی ایم کے سی آر نے 33 اضلاع کو تشکیل دے کر شفاف حکمرانی کا آغاز کیا۔ تشدد کے بغیرجمہوری انداز میں جدوجہد کرنے سے ہمیں تلنگانہ ریاست حاصل ہوئی ہے۔چیف منسٹرکے سی آر کے عملی اقدامات سے پولیس کے وقار میں اضافہ ہواہے۔

عوام کیلئے کام کرنے والے اداروں میں درکارسہولتوں کی فراہمی کے لئے پولیس کونہ صرف نئی گاڑیاں دی گئی بلکہ زائد مقدر میں فنڈس بھی مختص کئے گئے۔ 2014 سے پہلے پولیس کی فلاح وبہبودکے لئے کتناکام کیا گیا؟۔تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ہم پولیس اسٹیشنوں کواپ گریڈکرنے کے لئے 9598 کروڑ خرچ کئے گئے۔

 تلنگانہ واحد ریاست ہے جومحکمہ پولیس میں خواتین کو33 فیصد ریزرویشن فراہم کی گئی۔ ریاستی وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں محکمہ پولیس کو Friendly پولیس بنایاگیا۔

عوام اورپولیس کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہے جس سے جرائم کی روک تھام کی جاسکے۔ تلنگانہ پولیس ملک کے لئے فخر ہے۔ تلنگانہ میں امن وسلامتی قائم ہے۔سی ایم کے سی آر ایک عظیم رہنماہے۔جنہوں نے پرامن اورجمہوری انداز سے پوری تلنگانہ تحریک کی قیادت کی۔

 کے سی آر کے چیف منسٹربننے کے بعد پولیس کے نظام میں بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ ماضی میں پولیس اسٹیشنوں میں اسٹیشنری کے لئے بھی فنڈس نہیں ہوتے تھے اورنہ ہی پولیس کے پاس گاڑیاں ہوا کرتی تھی۔

پٹرول ڈیزل کے لئے کوئی فنڈس نہیں تھا لیکن عوام کے لئے کام کرنے والے نظام کی ضرورتوں کاعلم رکھے والے وزیر اعلیٰ ہر ماہ پولیس اسٹیشن کوفنڈس درہے ہیں جس کی مثال دیگر ریاستوں سے نہیں ملتی۔

 حیدرآبادپولیس ملک کے دفاع کے لئے کام کرنے والے بہت سے پہلوؤں کوانجام دے رہی ہے۔ ریاست میں TOXCOMکے ذریعہ ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا معاہدہ کیاگیا ہے۔ تحریک کے دوران ہی اور تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے ہم آگئے بڑھے رہے ہیں۔

 منصوبہ بند طریقہ سے کام کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں صنعتیں اور سرمایہ کاری لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔ بڑے بڑے صنعتیں اور آئی ٹی ادارے قائم کئے جارہے ہیں۔

ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے مزید کہاکہ چیف منسٹرکے سی آر نے بالکنڈہ حلقہ اسمبلی میں خواتین کی فلاح و بہبودی کے لئے 950کروڑ روپیوں کے فنڈس خرچ کئے گئے۔ بالکنڈہ حلقہ اسمبلی میں کئی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دہی کی گئی۔ ہر منڈل سطح پر کاموں کوکیاگیا۔

 تلنگانہ ریاست کے قائم کے بعد بلاوقفہ برقی کی سربراہی‘ کسانوں کومفت برقی دی جارہی ہے۔رعیتوبندھو‘رعیتوبیمہ انشورس‘سالانہ فی ایکڑ اراضی پر دس ہزار روپے‘دلت بندھو اسکیم پر دس لاکھ روپے دیئے گئے۔

 کالیشورم پراجکٹ‘ میشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت گھرگھر پینے کا صاف وشفاف مفت پانی دیاگیا۔ عوام سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کا سہرا چیف منسٹر کے سی آر کوجاتا ہے۔ وزیر داخلہ محمدمحمودعلی نے رویلپور چوراہا پر واقع آنجہانی سریندر ریڈی ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کے والد کے مجسمہ پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

 اس پروگرام میں عوامی منتخبہ نمائدے ضلع کوپشن ممبر کے علاوہ بی آرایس پارٹی قائدین اورنظام آباد کے محکمہ پولیس افسران بالکنڈہ وآرمور حلقہ کے پولیس اہلکاروں کی کثیر تعدادموجودتھی۔