حیدرآباد

راڈاراسٹیشن کے قیام کی اجازت اوراب مخالفت ناقابل فہم: بنڈی سنجے

سنجے نے کے ٹی آر پر طنز کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ آپ نے اجازت دی اور اب آپ ہی اس کی مخالفت کررہے ہیں؟“ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی سہولت کے قیام کی مخالفت قومی مفادات کی مخالفت کے سوا کچھ نہیں۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ کو اپنے والد کے چندر شیکھر راؤ سے سوال کرنا چاہیے کہ بی آر ایس حکومت نے ہندوستانی بحریہ کو اپنی دوسری کم فریکوئینسی راڈار اسٹیشن بنانے کی اجازت کیوں دی تھی؟

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی

سنجے نے کے ٹی آر پر طنز کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ آپ نے اجازت دی اور اب آپ ہی اس کی مخالفت کررہے  ہیں؟“ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی سہولت کے قیام کی مخالفت قومی مفادات کی مخالفت کے سوا کچھ نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ایس نے لوک سبھا انتخابات میں عوام کے مسترد کرنے کے بعد بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔ واضح رہے کہ وقار آباد میں کم فریکوئینسی راڈار اسٹیشن کی تعمیر کے لیے گزشتہ روز مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے سنگ بنیاد رکھا تھا جس پر کانگریس اور بی آر ایس قائدین کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔