شمالی بھارت

اکھلیش یادو اور اسداویسی کے خلاف درخواست مسترد

مقامی عدالت نے ایک درخواست خارج کردی جس میں سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور صدر مجلس اسدالدین اویسی کے خلاف گیان واپی مسجد کامپلکس میں پائے گئے ”شیولنگ“ کے خلاف ریمارکس پر قانونی کارروائی کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔

وارانسی(یوپی): مقامی عدالت نے ایک درخواست خارج کردی جس میں سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو اور صدر مجلس اسدالدین اویسی کے خلاف گیان واپی مسجد کامپلکس میں پائے گئے ”شیولنگ“ کے خلاف ریمارکس پر قانونی کارروائی کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

درخواست گزار وکیل ہری شنکر پانڈے نے دلیل دی کہ اکھلیش یادو اور اسد اویسی نے انجمن انتظامیہ مساجد اور تقریباً 2 ہزار نامعلوم افراد کے ساتھ باربار شیولنگ کو فوارہ کہا جس سے ہندو جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

پانڈے نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر کے اندراج کی گزارش کی۔ سینئر جج سیول ڈیویژن ونودکمار سنگھ کی عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ پانڈے نے اشارہ دیاکہ وہ اب اس فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔

a3w
a3w