شمالی بھارت
ٹرینڈنگ
بریلی کے مندر میں نمازادا کرنے پر ماں بیٹی زیرحراست
ہم نے 38 سالہ نذیرہ‘اس کی بیٹی 19 سالہ سبینہ اور عالم دین چمن شاہ میاں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیس میں حراست میں لیا ہے۔ پریم سنگھ کی شکایت پر ایف آئی آردرج ہوئی۔
بریلی۔(یوپی): پولیس نے اتوار کے دن ایک 38 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کو بریلی کے شیومندر میں نمازادا کرنے کے الزام میں ایک عالم دین کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
موضع کیسرپور کی سرپنچ کے شوہر پریم سنگھ نے پولیس میں شکایت کی تھی۔ پریم سنگھ کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کا ہے۔ علاقہ کے سرکل آفیسر گوروسنگھ نے کہاکہ خاتون اور اس کی بیٹی نے عالم دین کے مشورے پر مندر میں نمازادا کی۔
ہم نے 38 سالہ نذیرہ‘اس کی بیٹی 19 سالہ سبینہ اور عالم دین چمن شاہ میاں کو دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیس میں حراست میں لیا ہے۔ پریم سنگھ کی شکایت پر ایف آئی آردرج ہوئی۔ تحقیقات شروع کردی گئیں۔ تینوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
a3w