کالی پوجا میں 10 ہزار بکروں کی قربانی کے خلاف درخواست مسترد
مغربی بنگال کے ضلع جنوبی دیناج پور کے دیہات بولا میں کالی پوجا کے موقع پر 10 ہزار بکروں کی قربانی کے مذہبی پروگرام کے خلاف دخل انداز ہونے داخل کردہ درخواست کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ مسترد کردی۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع جنوبی دیناج پور کے دیہات بولا میں کالی پوجا کے موقع پر 10 ہزار بکروں کی قربانی کے مذہبی پروگرام کے خلاف دخل انداز ہونے داخل کردہ درخواست کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ مسترد کردی۔
چیف جسٹس ٹی ایس سیواگنانم اور جسٹس ہرنامے بھٹاچاریا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے معاملے میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ اس معاملے کئی افراد کا عقیدہ شامل ہے عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔
کالی پوجا کے موقع پر 10 ہزار بکروں کی قربانی کا معاملہ درخواست میں اٹھایا گیا تھا۔ ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ مفاد عامہ کی درخواست کالی پوجا کے موقع پر 10 ہزار بکروں کی قربانی سے متعلق تھی جس میں ادعا پیش کیاگیاتھا کہ بکروں کی قربانی بغیر مناسب لائسنس انجام دی جارہی ہے۔
درخواستگزار کے وکیل نے ادعا پیش کیا کہ جانوروں پر ظلم روکنے پر امتناع کے لئے ریاستی حکومت پہل کرے۔ معاملے میں مداخلت اور ایسے رسوم پر امتناع کے لئے حکومت پہل کرے‘ معاملے میں مداخلت اور ایسے رسوم پر امتناع عائد کرنے سے انکار کے بعد ڈیویژن بنچ نے پوجا کمیٹی کو ہدایت جاری کی کہ وہ قانون کی پابندی کرے۔
پوجا کمیٹی کو ختم مارچ تک کلکتہ ہائی کورٹ کو رپورٹ پیش کرنے کہا گیا۔ ڈیویژن بنچ نے جاریہ سال جلی کٹو تہوار منعقد کرنے قوانین پر عمل آوری سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا ہے۔