حیدرآباد

پیاٹ کمنس نے شہرحیدرآباد میں طلبا کے ساتھ کرکٹ کھیلی: ویڈیو

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیاٹ کمنس نے شہرحیدرآباد کے کرمن گھاٹ کے ضلع پریشد اسکول میں طلبا کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

حیدرآباد: سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیاٹ کمنس نے شہرحیدرآباد کے کرمن گھاٹ کے ضلع پریشد اسکول میں طلبا کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

انہوں نے اسکول میں منعقدہ بوٹ کیمپ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر اورویڈیوزسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ کمنس بلے بازی کررہے ہیں جبکہ ایک لڑکا ان کوگیند بازی کررہا ہے۔

آسٹریلیائی کھلاڑی کو آئی پی ایل ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے 20.5کروڑروپئے میں خریداتھاجنہوں نے اپنی ٹیم کو 2024کے سیزن میں پلے آف میں پہنچایا۔

کمنس کو اسکول کے بچوں نے سائنسی آلات کے استعمال، ان کے چلانے کا طریقہ اور سائنسی نقطہ نظر سے نئے آلات کی تیاری کی تفصیلات سے اس پروگرام میں واقف کروایاگیا۔

اس پروگرام میں یونیسیف تلنگانہ اسٹیٹ انچارج ایس مدھوسدن راؤ، ایس پی ڈی ملیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوسیندر راؤ، ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر سرینواسا راؤ اور دیگر نے شرکت کی۔