حیدرآباد
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے لیے مختص کرسی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
وزیراعلی کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود پر دیے گئے مباحث لء چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر آج ایک بڑے قافلہ کے ساتھ پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون سے سوماجی گوڑہ پریس کلب پہنچے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے لیے مختص کرسی کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگیی۔
وزیراعلی کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود پر دیے گئے مباحث لء چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر آج ایک بڑے قافلہ کے ساتھ پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون سے سوماجی گوڑہ پریس کلب پہنچے۔
کے ٹی آر اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی آمد کے منتظر تھے کیونکہ ریونت ریڈی نے اس مباحثہ میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پریس کلب میں بی آر ایس کارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے لیے ایک خصوصی کرسی مختص کی، جس پر تولیہ بچھا کر "آنریبل سی ایم ریونت ریڈی” لکھا گیا۔
اس سے متعلق تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔