حیدرآباد

سکندر آباد ریلوے اسٹیشن کا پلاٹ فارم 10 بند رہے گا

اس پلاٹ فارم 10 پر ٹکٹ بکنگ‘ کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالس اور ویٹنگ ہالس بھی مسافرین کیلئے بند رہیں گے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ تحدیدات جمعہ کے روز 12بجے سے ہفتہ کو ایک بجے دن تک نافذ رہیں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے دورہ اور سکندرآباد سے تروپتی کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھانے کے پروگرام کے پیش نظر حکام نے اس اسٹیشن کے پلاٹ فارم نمبر 10 مسافرین کیلئے بند کرینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

 اس کے علاوہ اس پلاٹ فارم 10 پر ٹکٹ بکنگ‘ کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالس اور ویٹنگ ہالس بھی مسافرین کیلئے بند رہیں گے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ تحدیدات جمعہ کے روز 12بجے سے ہفتہ کو ایک بجے دن تک نافذ رہیں گے۔ اس دوران ٹو اور فور وہیلرس پارکنگ سہولت بھی بند رہے گی۔