بھارت

وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کیاجائے گا: سیتارام یچوری

یچوری نے جمعرات کو یہاں راجگیر میں منعقد پارٹی کے سہ روزہ کیمپ کے آخری دن شرکت کے بعد کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پہلے ایم پی کا انتخاب کیا جائے گا۔

نالندہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ‘انڈیا’ اتحاد کے لیڈر مل کر وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
وزیراعظم کے ہاتھوں رام مندر کا افتتاح، مذہبی جذبات کا بیجا استعمال: سیتارام یچوری
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

یچوری نے جمعرات کو یہاں راجگیر میں منعقد پارٹی کے سہ روزہ کیمپ کے آخری دن شرکت کے بعد کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں پہلے ایم پی کا انتخاب کیا جائے گا اور پھر وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ تمام اپوزیشن پارٹیاں کریں گی۔

 انہوں نے مزیدکہا کہ 2004 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن میں وزیر اعظم کے چہرے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ بعد میں منموہن سنگھ متبادل کے طور پر آئے اور 10 سال تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ اسی طرح انتخابات کے بعد اپوزیشن کے پاس وزیراعظم بننے کا متبادل ہوگا۔

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ تمام سیکولر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیکولر جمہوریہ اور آئین کو بچانے کے لئے بی جے پی کو ہرانا ہوگا۔ انہوں نے بائیں بازو کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی بات کی۔

یچوری نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سیکولر پارٹیوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے ووٹوں کی تقسیم میں بی جے پی کو فائدہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور ملک، پارٹی اور عوام کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

a3w
a3w