آندھراپردیشسوشیل میڈیا

تروپتی کے لڈو میں گٹکھا کی پاکٹ! تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل۔ ایک اور نیا تنازعہ

تروپتی لڈو تنازعہ اس وقت بالعموم ملک اور بالخصوص تلگو ریاستوں میں کشیدگی کی وجہ بنا ہوا ہے۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈوکا الزام کہ مشہور تروپتی لڈو کی تیاری میں گھی کے بجائے جانوروں کی چربی کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، نے آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پورے ملک میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ کو جنم دیا ہے۔

حیدرآباد: تروپتی لڈو تنازعہ اس وقت بالعموم ملک اور بالخصوص تلگو ریاستوں میں کشیدگی کی وجہ بنا ہوا ہے۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈوکا الزام کہ مشہور تروپتی لڈو کی تیاری میں گھی کے بجائے جانوروں کی چربی کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، نے آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پورے ملک میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
حکومت نے ’ایکس‘ کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا، بحالی سے انکار
تلنگانہ کا نیا ایمبلم، حکومت کے اقدام پر تنازعہ
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

ہندو جو اس لڈو کو انتہائی مقدس سمجھتے ہیں، کی نظر میں تروملا تروپتی دیواستھانم ایک قابل احترام تیرتھ یاترا کا مقام ہے اور اس جگہ اس طرح کے مبینہ ناپاک طریقوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس ہنگامہ کے درمیان ایک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تروپتی لڈو میں گٹکھا کی پاکٹ برآمد ہوئی ہے۔

کھمم ضلع میں یہ واقعہ دیکھنے میں آیا۔ کھمم دیہی منڈل میں گولا گوڈم پنچایت کے تحت کارتیکی بستی میں رہنے والی ڈونتو پدماوتی نامی ایک خاتون نے 19 ستمبر کو تروملا تروپتی دیواستھانم کا دورہ کیا تھا۔ اپنی رسومات ادا کرنے کے بعد، وہ اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے لیے پرساد کے طور پر لڈو ساتھ لائی تھی۔

جب اس نے اتوار (22 ستمبر) کو پرسادم کھولا تو وہ لڈو کے اندر گٹکھا کا پاکٹ دیکھ کر حیران رہ گئیں، جب کہ اس متبرک لڈو میں کاجو، کشمش یا الائچی جیسے اجزا کا ملنا کوئی معمولی بات نہیں، مگر لڈو میں گٹکھا کی پاکٹ کی موجودگی نے پدماوتی کو چونکا دیا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو اس واقعہ سے آگاہ کیا، تصویر کھینچی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 2012 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب لڈو میں گٹھکا کا پاکٹ ملا تھا۔

جیسے جیسے لڈو کی تیاری میں ملاوٹ شدہ گھی کے استعمال کے الزامات کے گرد بحث تیز ہو رہی ہیں، گٹکھا کے پاکٹ کی دریافت ایک گرما گرم موضوع بن گئی ہے۔ بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ گٹکھا پاکٹ لڈو میں کیسے داخل ہوئی۔ یہ ایک اہم سوال ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ تیاری کے مقام پر کوئی کاریگر گٹکھا استعمال کر رہا ہے۔

تروملا پہاڑیوں پر گٹکھا، شراب، سگریٹ نوشی اور گوشت کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔ تاہم لڈو میں گٹکھے کی موجودگی نے بہت سے لوگوں کو اس عالمی شہرت یافتہ مندر میں کام کرنے والوں کی عادتوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

a3w
a3w