اندازہند مشاعرہ میں امریکہ، سعودی عرب، کناڈا کے علاوہ دیگر ممالک سے شائقین شعر کی شرکت
تقریب کے انعقاد میں مختلف لوگوں کی سرپرستی کی ستائش۔ پروگرام کے کنوینر محمد القریشی کا بیان
تقریب کے انعقاد میں مختلف لوگوں کی سرپرستی کی ستائش۔ پروگرام کے کنوینر محمد القریشی کا بیان
حیدرآباد۔ (منصف نیوز بیورو) تلنگانہ اوورسیز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام 25جولائی 2026، 8بجے شب ریڈ روز پیالس میں منعقد ہونے والے مشاعرہ کے کنوینر جناب محمد القریشی مشاعرہ کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جن میں محمد کلیم، محمد حبیب، بزمِ حیدرآباد سعودی عربیہ شیخ علیم، شمس، عارف قریشی اور دنیا بھر میں مشاعروں کا اہتمام کرنے والی شخصیت شازیہ قدوائی اور ریحان صدیقی شامل ہیں۔
نامور صحافی اور سابق ڈائرکٹر دوردرشن ڈاکٹر شجاعت علی اس مشاعرہ کی صدارت کررہے ہیں۔ اس مشاعرہ کے لئے اعلی سطحی انتظامات کئے گئے ہیں جس میں مہمانوں کی گاڑیوں کے ویالے پارکنگ کا انتظام بھی شامل ہے۔ جیسا کہ قارئین جانتے ہیں کہ اس مشاعرہ میں ہندوستان بھر کے کہنہ مشق شعرا حصہ لے رہے ہیں۔جن میں شبینہ ادیب، ابرار کاشف، خوشبو شرما، نوری پروین، شبنم علی، رئیس نظامی، سندر مالیگامی اور دیگر شعرا شامل ہیں۔
مشاعرہ میں داخلہ فری رکھا گیا ہے۔ تاکہ شائقین مشاعرہ اور خاص طور پر اردو کے عام چاہنے والوں کی خدمت کی جاسکے۔ جن لوگوں نے اس مشاعرہ کے انعقاد کے لئے تعاون کیا ہے ان سب کو شائقین اردو کی جانب سے یاد گار تحفے پیش کئے جائیں گے۔ محمد القریشی نے عوام سے اس مشاعرہ میں شرکت کی اپیل کی جو ایک یادگار ثابت ہوگا۔