مذہب

اگر دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا بھول جائے ؟

امام صاحب نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے پہلے خطبہ کے ساتھ ملاکر دوسرا خطبہ دے دیا ، دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا بھول گئے ، تو کیا اس صورت میں خطبہ درست ہوگیا ؟ ۔

سوال:- امام صاحب نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے پہلے خطبہ کے ساتھ ملاکر دوسرا خطبہ دے دیا ، دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھنا بھول گئے ، تو کیا اس صورت میں خطبہ درست ہوگیا ؟ ۔ (فراست علی، همایوں نگر)

جواب :- جمعہ کے لئے خطبہ شرط ہے ؛ لیکن دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا مسنون ہے ، واجب نہیں : ویس خطبتان بجلسۃ بینہما (درمختار ، باب الجمعہ )

اس لئے اگر امام صاحب نے ایک ہی خطبہ دیا ، یا دو خطبے دیئے ، مگر درمیان میں بیٹھنے کی نوبت نہیں آئی ، تب بھی خطبہ اور جمعہ درست ہوجائے گا ۔