تلنگانہ

سیاسی بم جلد پھٹیں گے، بدعنوانی کے کیسز میں گرفتاریاں ہوں گی: وزیر سرینواس ریڈی

ریاستی وزیر ریونیو، ہاؤسنگ، پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ان کے 'سیاسی بم' ناکارہ نہیں ہوئےاور یہ 'سیاسی بم' دو تین دن میں پھٹ جائیں گے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر ریونیو، ہاؤسنگ، پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ ان کے ‘سیاسی بم’ ناکارہ نہیں ہوئےاور یہ ‘سیاسی بم’ دو تین دن میں پھٹ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

انہوں نے پیش قیاسی کی کہ کچھ سیاستدانوں کو کرپشن کے الزام میں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

سرینواس ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن قائدین کے ریمارکس میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو بدل دیا جاےگا، اسکے برخلاف وہ اگلے چار سال اور ایک ماہ تک اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

سرینواس ریڈی نے کہا اپوزیشن قائدین کے تبصرے بےبنیاد ہیں اور صرف اپوزیشن میں ہونے کی وجہ سے اس طرح کی بیان بازی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد اگلے چیف منسٹر کے نام کا فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کی طرف سے چیف منسٹر کی تبدیلی کا پکارا چائے کی پیالی میں طوفان کے مانند ہے۔ صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سنکرنتی تیوہار سے قبل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔