شمالی بھارت
مودی کو للکارنے کا اپوزیشن میں دم خم نہیں: گری راج سنگھ
گری راج سنگھ نے کہاکہ راہول گاندھی‘ اکھیلیش یادو اور اروندکجریوال اتحاد کرکے اظہارمسرت کررہے ہیں لیکن ووٹ ملک کے عوام کے پاس ہیں اور وہ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہیں۔

پٹنہ: مرکزی وزیر دیہی ترقیات وپنچایتی راج گری راج سنگھ نے اتوار کے دن کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اتحاد کررہی ہیں لیکن ان میں آنے والے لوک سبھا الیکشن میں وزیراعظم نریندرمودی کو چیلنج کرنے کا ایندھن(دم خم) نہیں ہے۔
راہول گاندھی‘ اکھیلیش یادو اور اروندکجریوال اتحاد کرکے اظہارمسرت کررہے ہیں لیکن ووٹ ملک کے عوام کے پاس ہیں اور وہ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہیں۔
دیش کی جنتا اس بار ایسی ووٹنگ کرے گی کہ لوک سبھا میں این ڈی اے کی نشستیں 400 کے پارچلی جائیں گی۔ اپوزیشن کے پاس بی جے پی سے ٹکرلینے کی طاقت نہیں ہے۔