تلنگانہ

سیاست صرف انتخابات تک ہونی چاہیے ،جیت کے بعد تمام پارٹیاں غریبوں کی خدمت کریں: وزیر ریونیو تلنگانہ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عہدہ کوئی اقتدار نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ اتوار کو کھمم ضلع کے موضع پیدا تانڈا کے میونسپل دفتر میں ایڈولاپورم کی نو منتخب میونسپل چیئرپرسن پی انیتا کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نئے منتخب نمائندوں کو اہم ہدایات دیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ریونیو پی سرینواس ریڈی نے واضح کیا ہے کہ سیاست صرف انتخابات تک ہونی چاہیے ،جیت کے بعد تمام پارٹیوں کو عوامی حکومت کے حصہ کے طور پر غریبوں کی خدمت کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ بی جے پی کے صدارتی عہدہ سے معزول کرنے پر بنڈی سنجے مایوس، ایک حامی کا اقدام خودکشی
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
گورنمنٹ جونیئر کالج چنچگوڑہ میں داخلوں سے متعلق طلبہ و طالبات کی رہنمائی
نوافل اور ذکر الہٰی نفسیاتی امراض کا بہترین علاج، ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی رسم اجرا سے ڈاکٹرس کا خطاب
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عہدہ کوئی اقتدار نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ اتوار کو کھمم ضلع کے موضع پیدا تانڈا کے میونسپل دفتر میں ایڈولاپورم کی نو منتخب میونسپل چیئرپرسن پی انیتا کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نئے منتخب نمائندوں کو اہم ہدایات دیں۔


انہوں نے کونسلرس کو مشورہ دیاکہ وہ صرف کرسیوں تک محدود نہ رہیں بلکہ ہفتہ میں کم از کم پانچ دن، روزانہ دو گھنٹے اپنے وارڈس کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کے لئے صرف فنڈس کی ضرورت نہیں ہوتی، اگر نمائندے خود فیلڈ میں متحرک رہیں تو عہدیدار اور عملہ کی کارکردگی خود بخود بہتر ہو جاتی ہے۔

وزیرموصوف نے ایدولاپورم بلدیہ کو ریاست کے لئے ایک ماڈل بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے پینے کے پانی، نکاسی آب اور نالوں پر قبضوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایت دی۔

بعد ازاں انہوں نے ستیہ نارائن پورم میں ایک مستحق خاندان کی اندرما مکان کی تقریب میں شرکت کی اور اس خاندان کو تحائف پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت ہر مستحق غریب کو گھر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ٹی نوین اور دیگر حکام موجود تھے۔