آندھراپردیش

تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز تروملا کی مشہور لارڈ وینکٹیشورا مندر کا دورہ کیا اور تمام ہندوستانیوں کی صحت‘ خوشحالی اور ترقی کے لیے پرارتھنا کی۔

تروپتی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز تروملا کی مشہور لارڈ وینکٹیشورا مندر کا دورہ کیا اور تمام ہندوستانیوں کی صحت‘ خوشحالی اور ترقی کے لیے پرارتھنا کی۔

متعلقہ خبریں
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز

وزیراعظم نے 8 بجے صبح مندر کا دورہ کیا۔ ایکس پر پوسٹ تحریر کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ انہوں نے تروملا کی سری وینکٹیشورا سوامی مندر میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی ترقی‘ خوشحالی اور ان کی بہتر صحت کے لیے پرارتھنا کی اور پوجا کی۔

وہ کل رات‘تروپتی پہونچے تھے۔ گورنر اے پی ایس اے نذیر اور چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے رینی گنٹہ ایر پورٹ پر وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔