شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت میں پوسٹ، مسجد کے امام صاحب گرفتار

عاطف چودھریو پیش امام مولانا سہیل احمد انصاری نے سوشل میڈیا پر اسرائیل۔حماس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے نوجوان نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے تین اسٹیٹس پر کئی تبصرے کئے تھے۔

ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے مودہا علاقے میں سوشل میڈیا پر فلسطین کی حمایت میں تبصرہ کرنے و ممنوع نعرےبازی کر دو کمیونٹیز کے درمیان ماحول خراب کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ

پولیس کے مطابق علاقے کے مودہا قصبہ باشندہ عاطف چودھریو پیش امام مولانا سہیل احمد انصاری نے سوشل میڈیا پر اسرائیل۔حماس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے نوجوان نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے تین اسٹیٹس پر کئی تبصرے کئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں نے فلسطین کی حمایت میں جو نعرہ لکھا ہے وہ ملک میں پوری طرح سے ممنوع ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ مودہا قصبہ میں ملی جلی آبادی ہے اس سے کبھی بھی امن و امان کو زک پہنچ سکتا ہے۔

پولیس نے قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر دفعہ153(اے) و 502(02) کے تحت رپورٹ درج کر کے پیش امام مولانا سہیل احمد انصاری کو کل دیر رات بڑے چوراہا مودہا کی مسجد سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے جبکہ دوسرے نوجوان عاطف چودھری کو پولیس تلاش کررہی ہے۔ معاملے کی جانچ ڈپٹی ایس پی پنکج تیواری کو سونپی گئی ہے۔