تلنگانہ

حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری میں ریونت ریڈی کی گمشدگی کے پوسٹرس

حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری کے رکن اے ریونت ریڈی کے خلاف ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔ گذشتہ دو دنوں سے حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری کے حدود میں مختلف مقامات پر دیواروں پر ریونت ریڈی کی گمشدگی کے متعلق پوسٹرس چسپاں دیکھے گئے۔

حیدرآباد: حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری کے رکن اے ریونت ریڈی کے خلاف ناراضگی بڑھتی جارہی ہے۔ گذشتہ دو دنوں سے حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری کے حدود میں مختلف مقامات پر دیواروں پر ریونت ریڈی کی گمشدگی کے متعلق پوسٹرس چسپاں دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
کمارا سوامی کی رہائش گاہ کے قریب ”برقی چور“ کے پوسٹرس
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ریونت ریڈی نے حلقہ کو بھلا دیا ہے۔ جب 2020 میں سیلاب آیا تھا اُس وقت بھی ریونت ریڈی نے حلقہ کا دورہ نہیں کیا تھا اور اب تین سال بعد2023 میں مسلسل بارش کے بعد بھی وہ حلقہ میں نہیں آئے۔

پوسٹرس پر تحریر کیا گیا ہے کہ آیا رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد ریونت ریڈی نے ملکاجگری کا کبھی دورہ کیا ہے؟۔

دوسری طرف کانگریس قیادت کا ماننا ہے کہ ان پوسٹرس کے پس پردہ بی آر ایس قائدین کا ہاتھ ہے۔ ریونت ریڈی کی گمشدگی کے متعلق پوسٹرس لگائے جانے سے عوام میں تجسس پایا جارہا ہے۔