حیدرآباد

متولی درگاہ حضرات یوسفینؒ سفیان علی کے تقررپر التواء

حکومت نے اس مسئلہ کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سفیان علی کومتولی سے ہٹادینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی ای اووقف بورڈکوفوری اقدام کرنے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: سکریٹری برائے اقلیتی بہبود سیدعمرجلیل نے چیف اگزیکٹیوآفیسر وقف بورڈ کوہدایت دی کہ وہ محمدسفیان علی کی بحیثیت متولی درگاہ حضرت یوسفینؒ مقرر کئے جانے کو ملتوی کردیں۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
گروپI مینس امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے: ریونت ریڈی
گروپ II امتحانات ملتوی
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی

اس طرح محمد سفیان علی کودرگاہ حضرات یوسفین ؒ کے متولی کی خدمات سے ہٹادیا جائے گا۔ سفیان علی نے قبل ازیں وقف کو درخواست دی تھی کہ انہیں متولی مقرر کیاجائے لیکن وقف بورڈنے اس کومسترد کردیا تھا لیکن درخواست گزارنے ہائی کورٹ سے رجوع ہواتھا۔

ہائی کورٹ نے درخواست پر غور کرنے کاوقف بورڈکو مشورہ دیاتھا۔ بعدازاں اچانک سفیان علی کو وقف بورڈ نے متولی مقرر کردیا۔حکومت نے اس مسئلہ کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سفیان علی کومتولی سے ہٹادینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سی ای اووقف بورڈکوفوری اقدام کرنے کی ہدایت دی۔