حیدرآباد
ٹرینڈنگ

سونیا گاندھی کے نام سے پرجاپالنا درخواست،چیف منسٹر اور وزرا بطور بیٹے، درخواست سوشل میڈیا پر وائرل  

درخواست گزار نے سونیا گاندھی کے نام کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، وزراء اتم کمار ریڈی، پونم پربھاکر کو بیٹے اورکونڈا سریکھا کو بیٹی اور وزیر سریدھر بابو کو داماد کے نام سے درخواست دی ہے ۔

حیدرآباد: پبلک ایڈمنسٹریشن کی درخواست میں شیوا کے نام سے درخواست دینے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ حال ہی میں، سونیا گاندھی کے نام سے پرجاپالنا درخواست فارم سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ درخواست گزار نے سونیا گاندھی کے نام کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا، وزراء اتم کمار ریڈی، پونم پربھاکر کو بیٹے اورکونڈا سریکھا کو بیٹی اور وزیر سریدھر بابو کو داماد کے نام سے درخواست دی ہے ۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

یہ درخواست سول میڈیا پروائرل ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ بدمعاشوں نے درخواست نمبر کے بغیر خالی پرجاپالنا درخواست فارم میں تفیصلات پر کیں اور اُسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

تاہم حال ہی میں ایک درخواست میں عجیب و غریب باتیں موضوع بحث بن رہی ہیں۔ درخواست فارم میں ذاتی تفصیلات پُر کرتے وقت، انہوں نے عجیب جوابات کے ساتھ فارم بھرا، جیسے پیشہ کے میدان کے قریب ”انتکادن”، اور گھریلو بجلی کے میٹر کنکشن نمبر کالم کے قریب ”نہیں ملا”۔ یہ درخواست فارم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔