مہاراشٹرا

پرکاش امبیڈکر کی پارٹی نے ایک خواجہ سرا کو اسمبلی ٹکٹ دیا

ونچت بہوجن اگھاڑی(وی بی اے) نے مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن کے لئے جو 11 امیدوار میدان میں اتارے ہیں ان میں حلقہ راویر سے ایک خواجہ سرا شامل ہے۔

ممبئی: ونچت بہوجن اگھاڑی(وی بی اے) نے مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن کے لئے جو 11 امیدوار میدان میں اتارے ہیں ان میں حلقہ راویر سے ایک خواجہ سرا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکز اور حکومت مہاراشٹرا، مراٹھا کوٹہ مسئلہ حل کریں: شردپوار
یکساں سیول کوڈ کو مسلط نہیں کیا جاسکتا:ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈ
پرکاش امبیڈ کر نے اورنگ زیب کی مزار کی زیارت کی

پارٹی صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ شمیبھا بھانوداس پاٹل نامی یہ خواجہ سرا سماجی کارکن ہے۔ وہ ترتیہ پنتھی ہکا ادھیکار سمیتی کا بانی اور ریاستی کوآرڈینیٹر ہے۔ وہ جلگاؤں کے حلقہ راویر سے الیکشن لڑے گا۔

2 عورتوں کو بھی ٹکٹ دیا گیا جن میں ونجاری برادری کی سویتا منڈھے اور میگھا کرن ڈونگرے (بدھسٹ) شامل ہیں۔ ونچت بہوجن اگھاڑی نے ناندیڑ سے ایک مسلم امیدوار فاروق احمد کو ٹکٹ دیا ہے۔

یہ پارٹی کی پہلی فہرست ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ وہ روایت توڑیں گے اور قبائلیوں کو غیرقبائلی حلقوں سے میدان میں اتاریں گے تاکہ قبائلیوں کو سیاسی اور قومی دھارا میں لایا جائے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ تیسرا فرنٹ قائم کرنے کی بات چیت جاری ہے۔

a3w
a3w