تلنگانہ

پرنب مکرجی کی برسی۔صدرتلنگانہ کانگریس کا خراج

انہوں نے کہاکہ پرنب مکرجی نے نصف صدی سے زائد عرصہ تک ملک کی سیاست میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ کئی بار مرکزی کابینہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور اپنی بصیرت و قابلیت کے ذریعہ ملک کی سیاست میں ایک منفرد مقام بنایا۔

حیدرآباد: سابق صدر جمہوریہ، بھارت رتن ایوارڈ یافتہ پرنب مکرجی کی برسی کے موقع پرصدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمارگوڑ کی جانب سے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تعمیر ملت کی جانب سے قائد ملت نواب بہادر یارجنگ کی برسی کا اہتمام
بی جے پی نے چدمبرم کو وزیر داخلہ کی حیثیت سے ان کے دور کی یاد دلائی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

انہوں نے کہاکہ پرنب مکرجی نے نصف صدی سے زائد عرصہ تک ملک کی سیاست میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ کئی بار مرکزی کابینہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور اپنی بصیرت و قابلیت کے ذریعہ ملک کی سیاست میں ایک منفرد مقام بنایا۔

ان کی طویل سیاسی خدمات اور ملک کے لئے کی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


مہیش کمار گاڈ نے کہا کہ پرنب مکرجی ایک عظیم مدبر، رہنما اور جمہوری قدروں کے علمبردار تھے۔ وہ نہ صرف کانگریس پارٹی بلکہ پورے ملک کے لئے ایک انمول سرمایہ تھے۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔


ٹی پی سی سی سوشیل میڈیا وِنگ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پوسٹر میں بھی پرنب مکرجی کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انہیں بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔