تلنگانہ

تلنگانہ کی نئی کانگریس حکومت میں نئے وزرا، سماجی مساوات کو مدنظررکھنے کی توقع

تلنگانہ کی نئی کانگریس حکومت میں وزرا کون ہوں گے،یہ معاملہ موضوع بحث بناہوا ہے۔ریاستی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی کانگریس جلد ہی کابینہ کی تشکیل عمل میں لائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی نئی کانگریس حکومت میں وزرا کون ہوں گے،یہ معاملہ موضوع بحث بناہوا ہے۔ریاستی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی کانگریس جلد ہی کابینہ کی تشکیل عمل میں لائے گی۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

عنقریب مکمل کابینہ کی تشکیل اور وزرا کے ایک ساتھ ذمہ داری سنبھالنے کی بھی اطلاعات ہیں۔وزیراعلی سمیت 18وزرا پر مشتمل کابینہ کی تشکیل کا امکان ہے۔

وزیراعلی، نائب وزیراعلی کے ساتھ ساتھ مزید16وزراکو بھی موقع ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق سماجی مساوات کو مدنظررکھتے ہوئے کابینہ کو تشکیل دیاجائے گا۔متحدہ اضلاع کی بنیاد پر تجزیہ کرنے پرمحبوب نگر، نلگنڈہ،کھمم، ورنگل اضلاع سے زیادہ ارکان اسمبلی منتخب ہوئے۔

ماضی میں وزیر کے طورپر کام کرنے کا تجربہ کے ساتھ ساتھ دوسری مرتبہ رکن اسمبلی بننے والے، ارکان پارلیمنٹ رہتے ہوئے اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والوں کے ناموں پر غور کرنے کا امکان ہے۔پہلی مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ارکان کو موقع نہ دینے کا امکان ہے۔عادل آباد سے وویک، پریم ساگر،نظام آباد سے سدرشن ریڈی، کریم نگر سے سریدھربابو،پونم پربھاکر کے نام پر غور کئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔

جگتیال سے جیون ریڈی کو شکست ہوئی تاہم وہ رکن قانون ساز کونسل برقرار ہیں۔سیناریٹی کو بنیاد بناتے ہوئے انہیں موقع دیئے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔پارٹی نے جن مسلمانوں کو ٹکٹ دیاتھا ان تمام کو شکست ہوئی ہے۔محمد علی شبیر کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے قانون سازکونسل کارکن بنائے جانے کا امکان ہے۔

میدک ضلع سے سابق نائب وزیراعلی دامودرراج نرسمہا کے نام کو بھی قطعیت دیئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔محبوب نگر ضلع سے ریونت ریڈی کو چھوڑکرجوپلی کرشناراو، ومشی کرشناکے ناموں کے ساتھ ساتھ شادنگرسے کامیاب شنکر کے نام پر غور کیاجارہا ہے۔رنگاریڈی ضلع سے جی پرساد،مال ریڈی رنگاریڈی،رام موہن ریڈی سے کسی ایک کا انتخاب ممکن ہے۔

نلگنڈہ ضلع سے سینئر لیڈروں اتم کمارریڈی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی شامل ہیں۔اتم کمارریڈی یا پھر ان کی بیوی کو کابینہ میں شامل کئے جانے کی توقع ہے۔ورنگل سے سیتکا،کونڈاسریکھا کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔کھمم سے بھٹی وکرامارکاکے بشمول پی سرینواس ریڈی،ٹی ناگیشورراو شامل ہیں۔اسپیکر کون ہوگا اس پر بھی بحث جاری ہے۔