شمالی بھارت

عتیق کے نابالغ لڑکوں کے نام چارج شیٹ میں شامل کرنے کی تیاری

پریاگ راج پولیس مہلوک جرائم پیشہ عتیق احمد کے دونابالغ لڑکوں کے نام ایک اورچارج شیٹ میں شامل کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے جوامیش پال کے قتل کے سلسلہ میں عنقریب داخل کی جائے گی۔

پریاگ راج: پریاگ راج پولیس مہلوک جرائم پیشہ عتیق احمد کے دونابالغ لڑکوں کے نام ایک اورچارج شیٹ میں شامل کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے جوامیش پال کے قتل کے سلسلہ میں عنقریب داخل کی جائے گی۔

پولیس، عتیق کے دونابالغ لڑکوں کے نام امیش پال قتل کیس کی ڈائری میں شامل کررہی ہے۔

تحقیقات اورگرفتارملزمین سے پوچھ تاچھ کی بنیادپر کیس ڈائری میں تمام ملزمین بشمول نابالغ لڑکوں کے رول کاتفصیلی تذکرہ کیاگیاہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

بتایاجاتاہے کہ دونوں نابالغ لڑکے جو فی الحال ایک شیلٹرہوم میں ہیں، انہوں نے اپنی والدہ شائستہ پروین اور دیگرملزمین کے سیل فونس پرفیس ٹائم ویڈیوفونی ایپ انسٹال کئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے میں مدد ملی۔

چارج شیٹ میں مہلوک سیاستداں کے بڑے لڑکوں علی اورعمر کے نام بھی شامل کئے جاسکتے ہیں جوفی الحال اپنے دوساتھیوں کے ساتھ جیل میں ہیں جن کے نام تحقیقات کے بعد سامنے آئے تھے۔

پولیس نے8 سازشیوں کے خلاف ایس سی/ ایس ٹی عدالت میں دوچارج شیٹس داخل کی تھیں جنہیں قتل کے سلسلہ میں گرفتارکیاگیاتھا۔