حیدرآباد

وسط مدتی انتخابات کی صورت میں صدر راج نافذ کیا جائے گا: ڈی اروند

ڈی اروند نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونا تقریباً طئے ہے۔ چونکہ وہ حقیقت بیاں کررہے ہیں اس لئے حریفوں کو غصہ آر ہا ہے اور تشدد کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے کہا کہ اگر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ریاست میں صدر راج نافذ کردیا جائے گا۔

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اروند نے کہاکہ اگر کے سی آر میں ہمت ہے تو وہ اسمبلی تحلیل کرکے دکھائیں۔ مرکزی حکومت صدر راج نافذکرنے کیلئے پس وپیش نہیں کرے گی اور گورنر بھی صدر راج کے نفاذ کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونا تقریباً طئے ہے۔  چونکہ وہ حقیقت بیاں کررہے ہیں اس لئے حریفوں کو غصہ آر ہا ہے اور تشدد کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

ٹی آر ایس حکومت کو مکرو فریب کی علامت قرار دیتے ہوئے اروند نے کہا کہ مرکز نے روزگار ضامن اسکیم پر عمل آوری کیلئے ریاست کو20,164 کروڑ جاری کئے مگر صرف 1,150 کروڑ روپے ہی خرچ کئے گئے۔