تلنگانہ

تلنگانہ میں یو پی آئی ایپس کے ذریعہ برقی بلز کی ادائیگی کا سابقہ نظام بحال

تلنگانہ میں پاور یوٹیلیٹیز کمپنیوں نے یونیفائیڈ پے منٹس انٹر فیر (یو پی آئی) پر مبنی ایپس کے ذریعہ برقی بلز کی ادائیگیوں کو قبول کرنے کے سابقہ نظام کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں پاور یوٹیلیٹیز کمپنیوں نے یونیفائیڈ پے منٹس انٹر فیر (یو پی آئی) پر مبنی ایپس کے ذریعہ برقی بلز کی ادائیگیوں کو قبول کرنے کے سابقہ نظام کو دوبارہ بحال کردیا ہے۔

سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹڈ (ٹی جی پی ڈی سی ایل) اور ناردرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ لمیٹڈ (ٹی جی این ڈی پی سی ایل) نے یکم جولائی سے گیٹ ویزا اور بینکس کے بشمول یو پی آئی پر مبنی ایپس کے ذریعہ برقی بلز کی ادائیگی کی سہولت کو ختم کردیا تھا۔

آر بی آئی کے رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر ان کمپنیوں نے یو پی آئی پر مبنی مختلف ایپس کے ذریعہ بلز کی ادائیگیوں کو قبول کرنا بند کردیا تھا۔

این پی سی آئی بھارت بل پے لمیٹڈ (این بی پی ایل) نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اُس نے سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی اور ناردرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کو بھارت بل پے منٹ سسٹم (بی بی پی ایس)کے پلاٹ فام میں شامل کرلیا ہے۔

اس پیشرفت کے بعد ریاست تلنگانہ کے برقی صارفین اب محفوظ طریقہ سے بی بی پی ایس کے فعال پلاٹ فام کے ذریعہ اپنے برقی بلز ادا کرسکتے ہیں۔ صارفین‘ سینکڑوں بینکس اور فن ٹیک ایپس اور ویب سائٹ ذریعہ بی بی پی ایس پلاٹ فام کے توسط سے برقی بلز ادا کر پائیں گے۔

a3w
a3w