دہلی

وزیر اعظم مودی نے روسی صدر پوٹن کو دوبار صدر منتخب ہونے پر مبارکباددی

دونوں رہنماؤں نے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رشیئن فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے انہیں روسی فیڈریشن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور روس کے دوست عوام کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ

دونوں رہنماؤں نے آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف امور میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

روس-یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے آگے بڑھنے کے راستے کے طور پر بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں ہندوستان کے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔