حیدرآباد

نیوز چینل پر حملہ کے معاملہ میں بی آر ایس رہنما جی سرینواس یادو گرفتار، تلنگانہ بھون میں کشیدگی

بی آر ایس کارکنوں نے جی سرینواس یادو کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تلنگانہ بھون کے سامنے احتجاج کیا، جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی جوبلی ہلز پولیس نے ہفتہ کی رات بی آر ایس کے رہنما جی سرینواس یادو کو ایک نیوز چینل کے دفتر پر حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا


ہفتہ کی دوپہر چند افراد نے اس نیوز چینل پر سابق وزیر اعلیٰ و بی آر ایس صدر کے چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی راما راؤ کے خلاف مبینہ توہین آمیز رپورٹس نشر ہونے کے بعد چینل کے دفتر پر حملہ کیا اور وہاں کچھ املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ کے بعد جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


کل شب پولیس کو اطلاع ملی کہ جی سرینواس یادو تلنگانہ بھون میں موجود ہیں۔ فوراً وہاں پہنچ کر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔


بی آر ایس کارکنوں نے جی سرینواس یادو کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تلنگانہ بھون کے سامنے احتجاج کیا، جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔