ایشیاء

وزیراعظم مودی کو اسلام آباد مدعو کیا گیا

پاکستان نے جمعرات کو باضابطہ طورپر تصدیق کی کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان نے جمعرات کو باضابطہ طورپر تصدیق کی کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
پاکستان میں ججس کے قافلہ پر حملہ، 2پولیس عہدیدار ہلاک
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 

پاکستانی میڈیا کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ملک نے سربراہان ِ مملکت کو اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ چند ممالک نے میٹنگ میں اپنی شرکت کی پہلے ہی توثیق کردی تھی۔ بلوچ نے مزید کہا کہ وقت آنے پر بتایا جائے گا کہ کس ملک نے توثیق کی ہے۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ پاکستان 15-16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان ِ حکومت کے اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے۔

اس تقریب سے قبل ایک وزارتی اجلاس اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان مالی‘ اقتصادی‘ سماجی‘ ثقافتی اور انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے والے کئی اجلاس ہوں گے جن میں سینئر حکام شرکت کریں گے۔

تجزیہ نگار اس دعوت نامہ کو ایک ”پروٹوکول“ کے طورپر دیکھتے ہیں کیونکہ وزیراعظم مودی کی جانب سے اس دعوت نامہ کو قبول کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 5 اگست 2019 سے دونوں پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں جب ہندوستان نے جموں وکشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرتے ہوئے دستور کی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا تھا۔

a3w
a3w