جموں و کشمیر

وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی 21جون کو ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہونے والے یوگا ایونٹ میں شرکت متوقع ہے۔

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی 21 جون کو ”عالمی یوگا دیوس“کے موقع پر کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں
3نئے قوانین پر عمل آوری ملتوی کردی جائے: ممتابنرجی
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی 21جون کو ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں منعقد ہونے والے یوگا ایونٹ میں شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سری نگر سے دسویں بین الاقوامی یوگا دیوس کی قیادت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں جموں و کشمیر کی کئی اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر تیاریاں کرنا شروع کی ہیں۔ وزیراعظم نے منگل کے روز لوگوں سے یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگا سکون کے لئے ایک پناہ گاہ پیش کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یوگا ہمیں زندگی کے چیلنجوں کو سکون اور صبر سے عبور کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کو ضروری تیاریاں کرنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔بتادیں کہ یہ نریندر مودی کا تیسری بار وزیر اعظم کے عہدہ پر براجمان ہونے کے بعد پہلا دورہ کشمیر ہوگا۔

a3w
a3w