حیدرآباد

وزیر اعظم کادوبارہ دورہ حیدرآباد

وزیر اعظم نریندر مودی صرف چاردنوں کے مختصر سے وقفہ کے بعد تلنگانہ کا 11نومبر کو دوسری بار دورہ کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی صرف چاردنوں کے مختصر سے وقفہ کے بعد تلنگانہ کا 11نومبر کو دوسری بار دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے کل دورہ حیدرآباد کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات

وزیر اعظم منگل کو حیدرآباد میں بی سی گرجنا میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نریندر مودی11 نومبر کی شام 4:45بجے دہلی سے حیدرآباد آئیں گے۔

مودی کا جہاز بیگم پیٹ ہوائی اڈہ پر اتریگا۔

اسی کے بعد وہ براہ سڑک سکندرآباد پریڈ گراونڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ 5بجے تا5:45بجے شام منعقد شدنی انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں وہ 6بجے شام نئی دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے-

a3w
a3w