تلنگانہ

پرینکا گاندھی کا 31اکتوبر کو تلنگانہ کے کولاپور میں انتخابی جلسہ

تلنگانہ میں 30نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے اپنی مہم میں شدت پیداکردی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں 30نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے اپنی مہم میں شدت پیداکردی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

اسی کے حصہ کے طورپر پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی اس ماہ کی 31تاریخ کو محبوب نگر کے کولاپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔

اس جلسہ کو پالمورو پرجابھیری کا نام دیاگیا ہے۔کانگریس کی ریاستی قیادت جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔

انتخابی جلسہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈرملوروی کے مکان پر کانگریس لیڈروں کا اجلاس ہوا۔

سابق وزیرجوپلی کرشنا راو نے پرینکاگاندھی کو اس جلسہ کیلئے مدعو کیا ہے۔تلنگانہ کے اسمبلی شیڈول کے اعلان کے بعد پرینکاگاندھی کا اس تلگو ریاست میں یہ دوسرا دورہ ہے۔

انہوں نے اپنے بھائی راہل گاندھی کے ساتھ 18اکتوبر کو پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز مُلگ ضلع سے کیا تھا۔کانگریس پارٹی متحدہ محبوب نگر ضلع پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔