حیدرآباد

پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا کی حیدرآباد آمد (ویڈیو)

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کے شوہر رابرٹ وڈرا، روحانی دورہ پر جمعہ کے روز حیدرآباد پہونچے۔ وہ یہاں مختلف عبادت گاہوں کو جائیں گے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کے شوہر رابرٹ وڈرا، روحانی دورہ پر جمعہ کے روز حیدرآباد پہونچے۔ وہ یہاں مختلف عبادت گاہوں کو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
عصمت دری کے بعد خاتون ڈاکٹر کا قتل دل دہلا دینے والا ہے: پرینکا
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

سماج کے مختلف طبقات کے عوام کے بشمول معذور بچوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رابرٹ وڈرا نے کہا کہ وہ ایک روحانی دورہ پر یہاں آئے ہیں۔

وہ جس طرح ملک بھر کا دورہ کرتے ہیں اس مناسبت سے وہ حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔ میں، چند اداروں کا دورہ کروں گا۔

وہ، نابینا اور معذور بچوں سے بات چیت کریں گے۔ وہ منادر کے ساتھ مساجد بھی جائیں گے۔ وہ دو روزہ دورے پر یہاں آئے ہیں۔

میں یہاں کے عوام سے ملاقات کروں گا جہاں تک مسائل کی یکسوئی کا معاملہ ہے وہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

a3w
a3w