شمالی بھارت

پرینکا آج جبل پور میں

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی انتخابی مہم کا افتتاح کریں گی۔ اس دوران وہ یہاں "نرمدا میا" کی پوجا ارچنا کریں گی۔

جبل پور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج مدھیہ پردیش کے جبل پور میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کی انتخابی مہم کا افتتاح کریں گی۔ اس دوران وہ یہاں "نرمدا میا” کی پوجا ارچنا کریں گی۔

متعلقہ خبریں
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی

محترمہ واڈرا کی جبل پور آمد کے پیش نظر شہر کے ان راستوں کو انتہائی دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جہاں سے وہ گزرنے والی ہیں۔

ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور دیگر لیڈران پرینکا گاندھی واڈرا کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

صبح تقریباً دس بجے یہاں پہنچنے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری نرمدا ندی (نرمدا میا) کے کنارے گواری گھاٹ پرپوجا ارچنا کریں گی۔

اس کے بعد وہ شہید اسمارک پر جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ ان کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریاست میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کی قیادت میں پارٹی ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کا دورہ اہم سمجھا جا رہا ہے۔