ایران کے خلاف پراجیکٹ فریڈم پاکستان کے کہنے پر روکا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں کے کہنے پر پراجیکٹ فریڈم کو روکنا پڑا، انھوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کہنے پر اسے روکا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ معاہدہ نہیں کرتا تو آبنائے ہرمز میں پراجیکٹ فریڈم کے نام سے دوبارہ کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں کے کہنے پر پراجیکٹ فریڈم کو روکنا پڑا، انھوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کہنے پر اسے روکا۔
انھوں نے کہا اگر ایران ڈیلیور نہیں کرتا تو پراجیکٹ دوبارہ شروع کریں گے لیکن یہ پراجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، اور اس کےعلاوہ دیگر چیزوں پر بھی غور کر سکتے ہیں، جس میں مزید سخت اقدامات کیےجائیں گے۔
انھوں نے کہا آگے دیکھتے ہیں کہ ایران سے متعلق کیا ہوتا ہے، اس کی فوج تو ختم ہو چکی ہے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتا ہے، تاہم اس کے ساتھ معاملات بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس دوران انھوں نے کہا ایران کے اندر میناب اسکول حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جب یہ تحقیقات مکمل ہوں گی تو رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔
دریں اثنا، امریکی صدرٹرمپ کی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں آج رات ایران سے جواب موصول ہو سکتا ہے، امریکی پیشکش پر آج ایران سے جواب مل سکتا ہے۔‘‘