کرناٹک

شراب نوشی کی عمر 21 سال سے گھٹاکر 18 سال کرنے کی تجویز

کرناٹک میں شراب خریدنے اور پینے کی اقل ترین عمر21سال سے گھٹاکر18 سال کرنے کی تجویز ریاستی حکومت نے پیش کی تھی۔

بنگلورو: کرناٹک میں شراب خریدنے اور پینے کی اقل ترین عمر21سال سے گھٹاکر18 سال کرنے کی تجویز ریاستی حکومت نے پیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی 2 گیارنٹی اسکیمات ’انا بھاگیہ‘ اور ’گرہا جیوتی‘ نافذ العمل: سدارامیا
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت
اسکولی طلباء کو انڈے اور کیلے فراہم کرنے کے احکام جاری
اسکولی نصاب سے آر ایس ایس کے بانی کے اسباق ہٹانے کا فیصلہ

ماہرین تعلیم اور سرپرستوں کی جانب سے ریاستی حکومت کی اس تجویز پر شدید تنقید کی گئی۔ جس کے بعد کرناٹک حکومت نے شراب نوشی اور خریدنے کی عمر کو21سال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ شہریوں او رماہرین تعلیم کے منفی ردعمل کو قبول کرتے ہوئے ریاست کے وزیر آبکاری کے گوپالیا نے بتایا کہ انہو ں نے لوگوں کے احساسات پر توجہ دی۔

جس کے بعد سینئر عہدیداروں کو آبکاری قانون اور آبکاری قواعد دونوں میں ہی 21سال کی حد عمر کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ جو مسودہ شکایت اور تجاویز کے لیے بنایا گیا تھا وہ 30دنوں تک ریمارکس کے لیے کھلا رہے گا۔

وزیر نے آبکاری عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور بتایا گیا کہ یہ تجویز یشونت کمیٹی کی سفارشات پر مبنی تھی۔ کم سے کم 4-5 ریاستوں میں شراب نوشی اور خریدنے کی اقل ترین عمر 18سال ہے۔

تاہم کرناٹک نے عہدیداروں کو یکساں حد عمر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ دونوں (قانون) مسودوں میں اسے 21سال ہی رکھا جائے گا۔ گوپالیا نے کہا کہ چوں کہ مسودہ پہلے ہی شائع ہوچکا ہے اس لیے قاعدہ کے مطابق 30 دنوں تک تبصروں اور اعتراضات کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔