جموں و کشمیر

پلوامہ: زندگی میں پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے والوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا

جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں آج صبح سے ووٹنگ جاری ہے ، زندگی میں پہلی دفعہ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں آج صبح سے ووٹنگ جاری ہے ، زندگی میں پہلی دفعہ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
ایس سی، ایس ٹی کیلئے 12 اسکیمات کا وعدہ۔ چیوڑلہ میں کانگریس کا جلسہ

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ، شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام میں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں جس کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا کہ صبح سات بجے سے ہی جنوبی کشمیر میں پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن عملے نے پہلی بار اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کو اعزازی اسناد سے نوازا۔

رائے دہند گان نے اس موقع پر کہا کہ اس بار بدلاو کے حق میں وہ ووٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر وہ اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ الیکشن کے بعد نئے جموں وکشمیر کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔