راچہ کنڈہ پولیس نے بی جے پی قائد کی گمشدہ انگوٹھی برآمد کرلی
عوام کے بڑے طبقہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جب عام عوام، مدد کیلئے پولیس سے رجوع ہوتی ہے تو مدد فراہم کرنے بہانے، بناتے ہوئے انکار کردیا جاتا ہے اور ایک انگوٹھی کی تلاش کیلئے دوڑ دھوپ کرنا کہاں کی عقل مندی ہے؟۔
حیدرآباد: محکمہ پولیس پر تحقیقات کے دوارن عموماً سستی کا مظاہر کرنے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ بعض اوقات پولیس کی چوکسی وچستی بھی تنقیدوں کی ضد میں آجاتی ہے۔ بی جے پی کے سینئر قائد این وی ایس پربھاکر جو اپنے کھیت میں کام کررہے تھے، اس دوران ان کی انگلی کی انگوٹھی کہیں گر گئی۔
انہوں نے فوری راچہ کنڈہ پولیس میں انگوٹھی کے گم ہوجانے کی شکایت درج کرائی۔ بس کیا تھا، شکایت درج ہوتے ہی پولیس فوری حرکت میں آگئی۔ ڈاگ اسکواڈ کے ہمراہ این وی ایس پر بھاکر کے کھیتوں میں تلاشی مہم شروع ہوگئی اور آناً فاناً انگوٹھی کوتلاش کرتے ہوئے اسے این وی ایس پربھاکر کے حوالہ کردیا۔ اپنے اس کارنامہ پر عوام نے برہمی ظاہر کرنا شروع کردیا۔