دہلی
راہول گاندھی’مودی اڈانی ایک ‘ نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر پارلیمنٹ پہنچے
راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ گوتم اڈانی کی مدد کر رہے ہیں، اور اس معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کی مانگ کی۔ اس دوران، انہوں نے انسانی زنجیر بھی بنائی۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی اور پارٹی کے کئی دیگر اراکین آج ’مودی اڈانی ایک ہیں’ نعرہ لکھی ہوئی ٹی شرٹ پہن کر پارلیمنٹ پہنچےانہوں نے صنعت کار گوتم اڈانی پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
گاندھی اور کانگریس کے دیگر اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ گوتم اڈانی کی مدد کر رہے ہیں، اور اس معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کی مانگ کی۔ اس دوران، انہوں نے انسانی زنجیر بھی بنائی۔
ایک سوال کے جواب میں، مسٹر گاندھی نے کہا کہ مودی کبھی بھی اڈانی معاملے کی تحقیقات نہیں کرا سکتے کیونکہ وہ خود اس معاملے کے دائرے میں آتے ہیں۔