شمالی بھارت

گجرات: گیم زون میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 17افراد ہلاک۔ 20 سے زائد لوگوں کے مرنے کا اندیشہ(ویڈیو دیکھیں)

گجرات کے راجکوٹ تعلقہ علاقے کے گیم زون میں ہفتہ کو خوفناک آتشزدگی سے 17 افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

راجکوٹ: گجرات کے راجکوٹ تعلقہ علاقے کے گیم زون میں ہفتہ کو خوفناک آتشزدگی سے 17 افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ ٹی آر پی گیم زون میں آج شام آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ آٹھ فائر انجن موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

اس دوران 17افراد کی لاشیں موقع سے نکالی گئی ہیں۔

ایمرجنسی سروس 108 نے بتایا کہ ان کی ایمبولینس میں موقع سے جھلسنے والے افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔
غیر مصدقہ اطلاعات میں مرنے والوں کی تعداد 20 کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔

a3w
a3w