دہلی

جی 20 کتابچہ میں اکبراعظم کی تعریف!، مودی حکومت کے 2 چہرے: کپل سبل

کتابچہ میں کہا گیا کہ اکبراعظم نے صلح کُل کا اصول متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے آپس میں مل جل کر رہنے والا سماج وجود میں لانے ایک نئے مذہب دین ِ اِلٰہی کی بھی بنیاد رکھی تھی۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے جی 20 کتابچہ میں مغل شہنشاہ اکبر اعظم کی تاریخ پر حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ مودی حکومت کا دنیا کے لئے ایک چہرہ ہے اور انڈیا جو کہ بھارت ہے کے لئے دوسرا چہرہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
سرکاری عہدیداروں کو معمول کی کارروائی کے طور پر طلب نہیں کیا جاسکتا: سپریم کورٹ
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت

انہوں نے جی 20 کتابچہ ”بھارت: دی مدر آف ڈیموکریسی“ کے صفحہ 38 کا حوالہ دیا جو اکبر سے متعلق ہے۔ کتابچہ میں لکھا گیا کہ اچھی حکمرانی بلالحاظ مذہب و ملت سبھی کی فلاح و بہبود کے لئے ہوتی ہے۔ تیسرے مغل بادشاہ اکبر نے اسی قسم کی جمہوریت اپنائی تھی۔

 حکومت پر طنز کرتے ہوئے کپل سبل نے ایکس پر لکھا کہ جی 20 میگزین میں حکومت نے مغل شہنشاہ اکبر کو امن و جمہوریت کا علمبردار قراردیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ حکومت کا دنیا کے لئے ایک چہرہ ہے اور انڈیا جو کہ بھارت ہے کے لئے دوسرا چہرہ ہے۔

برائے مہربانی ہمیں حقیقی من کی بات بتائیں۔ کتابچہ میں کہا گیا کہ اکبراعظم نے صلح کُل کا اصول متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے آپس میں مل جل کر رہنے والا سماج وجود میں لانے ایک نئے مذہب دین ِ اِلٰہی کی بھی بنیاد رکھی تھی۔

 انہوں نے عبادت خانہ قائم کیا تھا جہاں مختلف مذاہب کے دانشمند مل بیٹھتے اور تبادلہ خیال کرتے تھے۔ 9 دانشمندوں کا گروپ جو نورتن کہلاتا تھا‘ موافق عوام اسکیموں کی عمل آوری میں بادشاہ اکبر کے مشیر کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ اکبر کی جمہوری سوچ غیرمعمولی تھی اور اپنے دور سے کہیں آگے تھی۔

a3w
a3w