مہاراشٹرا

راہول گاندھی ثابت کریں کہ ساورکر نے معافی مانگی تھی: رنجیت ساورکر

گاندھی کے اس بیان پر کہ میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے اور گاندھی کبھی کسی سے معافی نہیں مانگتا“ بی جے پی چراغ پا ہوگئی۔

ممبئی: ہندوتوا کے آنجہانی نظریہ ساز وی ڈی ساورکر کے پوتے نے راہول گاندھی کے بیان پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کانگریس لیڈر کو چیلنج کیا کہ وہ یہ ثابت کرنے دستاویزات دکھائیں کہ ان کے دادا نے انگریزوں سے معافی مانگی تھی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

گاندھی کے اس بیان پر کہ میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے اور گاندھی کبھی کسی سے معافی نہیں مانگتا“ بی جے پی چراغ پا ہوگئی۔

اس طرح کے تبصروں کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر نے کہا کہ راہول گاندھی کہہ رہے ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے کیو ں کہ وہ ساورکر نہیں ہیں۔

میں وہ دستاویزات دکھانے کا چیلنج کرتا ہوں جو ثابت کرتے ہیں کہ ساورکر نے معافی مانگی تھی۔ سیاست چمکانے محب وطن افراد کے نام کا استعمال کرنا غلط اور شرمناک ہے۔ کارروائی ہونی چاہیے۔“