راہول گاندھی کو ملک کی قیادت کرنی چاہئے: سنجے راوت
اگر راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے نتائج آتے ہیں تو کانگریس 150 سیٹوں تک بھی پہنچ سکتی ہے اور اگر کانگریس کو 150 سیٹیں مل جاتی ہیں تو ملک کی پوری تصویر بدل جائے گی۔

ممبئی : شیو سینا (اُدھو ٹھاکرے) کے لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران جس طرح سے جدوجہد کی ہے، ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ ملک کی قیادت کریں۔
لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات میں انڈیا گروپ کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، راوت نے نامہ نگاروں سے کہا، "کانگریس پورے ملک میں آگے بڑھ رہی ہے۔
اگر کانگریس 100 کا ہندسہ عبور کرتی ہے تو سمجھ لیں کہ انڈیا بلاک جیت گیا ہے۔ کانگریس اس سے بھی آگے جا رہی ہے۔ اگر راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے نتائج آتے ہیں تو کانگریس 150 سیٹوں تک بھی پہنچ سکتی ہے اور اگر کانگریس کو 150 سیٹیں مل جاتی ہیں تو ملک کی پوری تصویر بدل جائے گی۔
راہول گاندھی کے وزیر اعظم بننے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، "اگر کانگریس سب سے بڑی پارٹی بنتی ہے تو وزیر اعظم ان کا ہی ہوگا۔ ملک کی خواہش ہے کہ راہول گاندھی نے جس طرح جدوجہد کی ہے وہ بے مثال ہے، وہ ملک کی قیادت کریں۔