شمال مشرق

راہل نے منی پور پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی پور کی صورتحال پر ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ منی پور کی صورتحال پر ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نےوزیراعظم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے مسٹر مودی کو فرانس کے نیشنل ڈے پر بطور مہمان خصوصی بنائے جانے کا تعلق رافیل ڈیل سے قرار دیا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، منی پور جل گیا ۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے اندرونی معاملے پر بات ہوئی، لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا، اسی دوران رافیل نے انہیں باستیل ڈے کا ٹکٹ دیا۔

حکومت ہند نے ہفتہ کو ہی ہندوستانی بحریہ کے لیے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے فیصلے کے بارے میں جانکاری دی ہے۔

کانگریس منی پور میں موجودہ بحران کے لیے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایاہے اور وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔